08:29 , 4 مئی 2026
Watch Live

ٹاس جیت کر پاکستان کا عمان کے خلاف بیٹنگ فیصلہ

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کے منتظر ہیں۔

یہ پاکستان کا ایشیا کپ میں پہلا میچ ہے جبکہ دوسرا میچ 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا۔ شائقین کو امید ہے کہ قومی ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی اور ٹورنامنٹ کا آغاز کامیابی سے کرے گی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION